آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا اپ گریڈ یشن کیلئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا

آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا اپ گریڈ یشن کیلئے سول سیکرٹریٹ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر)آ ل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔جس میں پنجاب سے ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں تمام مرکزی قائدین نے خطاب کیا جس میں رانا علی اصغر صوبائی صدر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کے لوگ ہیں جو بڑی بڑی سرکاری عمارات ، پل ، سٹر کیں ، پلا زے وغیرہ کے نقشہ جات کی تیاری سے لیکر ان کے مکمل ہونے تک کا تمام ریکارڈ تیار کرتے ہیں1963سے لے کر2007تک ڈرافٹسمین کلاس جو کہ کلیریکل سٹاف سے سکیل میں زیادہ تھے۔حکومت کے غیر مساوی سلوک کی وجہ سے ایک ہی چھت کے نیچے کام کرنے والے ڈرافٹسمین کو کلیریکل سٹاف کے سکیلوں سے کم کر دیا گیا ہے ۔مختار احمد چشتی صوبائی جنرل سیکرٹری نے اس بات پر افسوس کیا کہ حکومتِ وقت نے ابھی تک" ڈرافٹسمین کلاس" کے حق میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ جس طرح کلیریکل سٹاف کی 2016 میں اپ گریڈیشن کر کے حیران کن طور پر دوبارہ غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے "ڈرافٹسمین کلاس "کے سرکاری ملازمین کو دوسری دفعہ نظر انداز کیا گیا ہے۔میاں شہباز شریف صاحب کی حکومت نے مالی فوائد دیتے وقت ایک ہی طرح کا معاشی درجہ رکھنے والے سرکاری ملازمین میں جس طرح سے تفریق کی ہے اسے کسی طرح بھی قابلِ جواز اور قابلِ تحسین قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ٹیکنیکل "ڈرافٹسمین کلاس " کواپ گریڈ کیا جائے