عوامی رکشہ یونین نے سی ٹی او کی یقین دہانی کے بعد احتجاج موخر کر دیا
لاہور( کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعداحتجاجی مظاہروں کا فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے موء خر کر دیاہے۔گزشتہ روز عوامی رکشہ یونین کے رہنماؤں مجید غوری اور ذیشان اکمل نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے ملاقات کی تھی جس میں ان کو ٹریفک وارڈنز کے رویہ اور سٹینڈوں کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔جن کے حل کیلئے سی ٹی او نے ایس پی ہیڈ کواٹر امتیاز الرحمٰن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔عوامی رکشہ یونین کے چئیرمین مجید غوری کا کہنا تھا سی ٹی او سے ان کی ملاقات حوصلہ افزاء رہی ہے۔اس لئے ہم نے آج 28اپریل کو ہونے والا احتجاجی مظاہرہ غیر معینہ مدت کیلئے موء خر کر دیا ہے۔