آئین پاکستان کے تحت مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری اور ہر بچے کا حق ہے،نصیر احمد

آئین پاکستان کے تحت مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری اور ہر بچے کا حق ہے،نصیر احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، ٹیچر یونین کے مرکزی رہنما تاج حیدر،پنجاب کے صدر اللہ رکھا گجر، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی نظام کو تباہ کرنا چاہتی ہے جبکہ آئین پاکستان کے تحت مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے

اور ہر بچے کا حق ہے لیکن حکومت اپنے تمام محکمے بشمول تعلیم کے فنڈ بھی اورنج ٹرین پر خرچ کر رہی ہے اور تعلیمی اداروں سے جان چھوڑانے کے لیے سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر رہی ہے حکومت نے اسے پہلے بھی ایک ہزار سکولوں کو این جی او ز کے حوالے کیا تھا لیکن کوئی بھی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے بلکہ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا۔ پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے بدولت پہلے ہی تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے لوگوں بچے تعلیمی نظام مہنگا ہونے سے سکول جانے سے قاصر ہیں تدریسی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار اور جی ایس ٹی نافذ ہونے کی بدولت یہ تمام اشیاء بہت مہنگی ہو چکی ہیں اب حکومت تعلیمی نظام کی نجکاری کر رہی ہے جس سے غریب بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا خواب ہو جائے گا تعلیم حاصل نہ کر سکنے کی صورت میں چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری روک دے اور سکولوں کو فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ پنجاب میں تعلیم کا نظام بہتر ہو سکے۔ انہوں نے اساتذہ تنظیموں کی طرف سے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی تعلیمی اداروں کی نجکاری روکنے کے لیے ہر فورم پر احتجاج کریگی اور اساتذہ تنظیموں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کی بھرپور حمایت کرینگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -