وزیر اعظم کے خط کے بعد اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز ہے،محمد علی میاں

وزیر اعظم کے خط کے بعد اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز ہے،محمد علی میاں

  

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ ( ن )ٹریڈز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے کہا وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط لکھ چکے ہیں لہٰذا اپوزیشن جماعتوں کا جواز نہیں بنتا کہ وہ احتجاج کی سیاست کریں۔محمد علی میاں نے کہا وزیراعظم پاکستان نے اپنے ہاتھ کاٹ کر سپریم کورٹ کو دے دیے ہیں اب اپوزپشن صبر کرے اور ملک میں انتشار نہ پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے ناکام ہو نگے۔انہوں نے کہا دھرنا سیاست ملکی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے ایک بار پھرمیدان میں آگئی ہے۔ انہوں نے کہادھرنااوور احتجاج کی سیاست کی بدولت ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے، ۔محمد علی میاں نے کہا کہ تصادم کی راہ ہموار کرنے سے تمام سیاسی جماعتیں گریز کریں اور احتجاج کی سیاست سے اجتناب کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -