اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ حکومت کے خلافعوامی فیصلہ ہے،میاں جاوید

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ حکومت کے خلافعوامی فیصلہ ہے،میاں جاوید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ڈپٹی کنونئیر میاں جاویدعلی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف اپنافیصلہ سنادیاہے،پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی طرف سے کرپشن کیخلاف تحریک شروع کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،تحریک کو کا میا ب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس سکینڈل آنے کے بعد حکمرانوں کا اقتدارمیں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا بعض ملکوں کے وزیراعظم نے سکینڈل میں اپنانام آنے کے فوری بعد استعفیٰ دے دیا مگر ہمارے ہاں حکمرانوں کا نام آنے کے باوجوداس کا دفاع کررہے ہیں اور الٹا شورمچاکراپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -