امریکا ، پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری کی پہلی برسی پر بالٹی مور میں مظاہرے

امریکا ، پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری کی پہلی برسی پر بالٹی ...

  

واشنگٹن(اے پی پی)امریکا میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری فریڈی گرے کی پہلی برسی پر بالٹی مور شہر میں مظاہرے کیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں مختلف شہروں سے آنے والی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں سیاہ فام شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس کی تشدد پر مبنی روش تا حال برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک چاقو برآمد ہونے پر پولیس نے زیر حراست فریڈی گرے پر تشدد کرتے ہوئے اْس کی پسلیاں توڑ دی تھیں جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عدالت نے 6 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر نے کاحکم دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -