خفیہ معلومات کے تبادلے کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جرمن چانسلر

خفیہ معلومات کے تبادلے کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جرمن ...

  

برلن(اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی صورتحال،شہریوں کے تحفظ ، خبروں کے تبادلے کے معاملے میں وفاقی حکومت کے تعلقات ، صوبوں کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک کے ساتھ بھی نہایت اچھے ہیں۔جرمن میڈیاکے مطابق دارالحکومت برلن میں وزیر داخلہ تھامس ڈی مائزیری کے ہمراہ دہشگردی کے خلاف قائم دفاعی مرکز کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملکی سکیورٹی صورتحال میں گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تناو پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جرمن شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی یونٹیں رابطے میں ہیں ۔خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے معاملے میں وفاقی حکومت کے تعلقات ، صوبوں کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک کے ساتھ بھی اچھے ہیں۔مرکل نے کہا کہ دو موضوعات کو سب سے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے ان میں سے ایک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ضروری قانونی دائرہ کار کو یقینی بنانا اور دوسرا سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ بہتر شکل میں ضروری سامان سے لیس کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -