اوباما کا لندن میں پہلی مرتبہ بلٹ پروف گاڑی کے بغیر سفر

اوباما کا لندن میں پہلی مرتبہ بلٹ پروف گاڑی کے بغیر سفر

  

لندن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما کی سیکورٹی پر مامور ادارہ عام طور پر ان کو بکتربند (بلٹ پروف) کے سوا کسی دوسری گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیتا تاہم جمعہ کو انہوں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ عام گاڑی میں سفر کیا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اوباما عام گاڑی میں سوار ہوئے، براک اور مشیل اوباما ونڈسر پیلس کے نزدیک ہیلی کاپٹر سے اترے تو 95 سالہ شہزادہ فلپ اپنی بیگم ملکہ الزبتھ کے ساتھ خود فور وہیل گاڑی چلا کر امریکی صدر اور ان کی بیگم کا استقبال کرنے پہنچے۔

مزید :

عالمی منظر -