کچھ لوگ ناجائز تنقید کرکے ملک کو ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں،راشد بشیر سیال

کچھ لوگ ناجائز تنقید کرکے ملک کو ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں،راشد بشیر ...
کچھ لوگ ناجائز تنقید کرکے ملک کو ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں،راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے پاکستان کو ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راشد بشیر سیال نے کہا پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا اور چین اور پاکستان کی اقتصادی راہداری منصوبے سے انشاء اللہ عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ منصوبہ انقلاب کی سیڑھی کا زینہ بنے گا انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا ، وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے بے حد پذیرائی ملی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -