شامی علاقے داریا میں محصور افرادکومشکل ترین حالات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

شامی علاقے داریا میں محصور افرادکومشکل ترین حالات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

  

دمشق (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کے کوآرڈینیٹر اسٹیفن اوبرائن نے اپنی تازہ جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ شامی علاقے داریا میں محصور انسانی آبادی کو شدید اور مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اِس علاقے میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے چار ہزار آبادی کے قصبے داریا کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اوبرائن کے مطابق شامی فوج کو بے شمار مرتبہ درخواست کی گئی ہے کہ محصور آبادی کے لیے امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دی جائے مگر اْدھر سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -