رواں سال کے اختتام تک ایران کو جدید ایئر بس طیارے مل جائیں گے

رواں سال کے اختتام تک ایران کو جدید ایئر بس طیارے مل جائیں گے

  

تہران ۔ 27 اپریل (اے پی پی) رواں سال کے اختتام تک جدید ترین ایئر بس طیاروں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ جائے گی۔ ایران کے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ علی عابد زادے نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 5سے 8ایئر بس اے تین سو بیس اور اے تین سو تیس طیارے، 2016کے اختتام تک ایران کو مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے درمیان طیاروں کی خریداری کے عبوری معاہدے کو عنقریب حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پیرس کے دوران ایران کی وزارت ٹرانسپورٹ نے فرانس کی ایئر بس کمپنی کے ساتھ مختلف قسم کے118 مسافر بردار طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -