شام کے لئے چین کے خصوصی مندوب کا دورہ ایران

شام کے لئے چین کے خصوصی مندوب کا دورہ ایران

  

تہران(اے پی پی)شام کے لئے چین کے خصوصی نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ امیرعبد اللہیان سے ملاقات کی۔شام کے امور میں چین کے خصوصی نمائندے شیہ شیاؤیان نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان سے ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔چین نے ابھی حال ہی میں شامی فریقوں کے ہی درمیان مذاکراتی عمل کو تقویت پہنچانے اور بحران شام کے حل میں مدد دینے کی غرض سے شام کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا۔چند روز قبل شام کے لئے چین کے نمائندے نے عالمی برادری سے درخواست کی تھی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطی سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے ایران میں چین کے سابق سفیر اور کہنہ مشق سفارتکار شیہ شیاؤیان کو شام کے لئے نمائندہ مقرر کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مشرق وسطی میں اپنی نئی حکمت عملی کے ذریعے زیادہ سرگرم کردارادا کرنا چاہتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -