شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریاکی 36 سال بعد منعقد ہونے والی کانگریس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا

شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریاکی 36 سال بعد منعقد ہونے والی ...

  

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی 36 سال بعد منعقد ہونے والی کانگریس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے بتایا کہ ڈبلیوپی کے کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو نے پارٹی کے ساتویں کانگریس کو پیانگ یانگ میں چھ مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بارے میں کافی وقت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔کانگریس بارے اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -