برونڈی میں تشدد کے واقعے میں جرنیل ہلاک
برونڈی (اے پی پی)برونڈی میں تشدد کے ایک واقعے میں فوجی جنرل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب عالمی فوجداری عدالت کے استغاثہ نے کہا کہ وسطی افریقی ملک میں مبینہ زیادتیوں کی ابتدائی چھان بین شروع کی جا رہی ہے۔ برونڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔