پٹھان کوٹ واقعہ کا پاکستان میں مقدمہ درج کرنا غلط تھا، رحمن ملک

پٹھان کوٹ واقعہ کا پاکستان میں مقدمہ درج کرنا غلط تھا، رحمن ملک

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہے پٹھان کوٹ واقعہ کا پاکستان میں مقدمہ درج کرنا غلط تھا بھارت سے متعلق دستاویزات مکمل کرلی ہیں پاکستان کو توڑنے کے لئے را کے کردار کی نشاندہی کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دینگے بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نظر نہیں آرہا افغانستان دہشتگردوں کو تربیت دے رہا ہے سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کرنیوالے افسر کو قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت سے متعلق دستاویزات تیار کرلی ہیں اور وزیراعظم کو بھی خط لکھ دیا ہے بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی یاترا صرف فوٹو شوٹ کے لئے ہوتی ہے اصل حقائق سامنے نہیں آتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -