موبائل کے فنگر پرنٹس کا نظام آسان کیا جائے، شہزادہ محمد بن نائف

موبائل کے فنگر پرنٹس کا نظام آسان کیا جائے، شہزادہ محمد بن نائف

  

جدہ (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے وزارت داخلہ کے نیشنل انفارمیشن سنٹر کو ہدایات دی ہیں کہ موبائل کے فنگر پرنٹس کی کارروائی کا ایسا نظام جاری کیا جائے کہ سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو موبائل کمپنیوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر طارق الشدی نے واضح کیا کہ البشر سسٹم میں ریکارڈ پر موجود سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو موبائل نمبر کی ملکیت ریکارڈ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ البشر کے ذریعے موبائل صارفین کسی بھی وقت اور جگہ فنگر پرنٹس ریکارڈ کراسکیں گے۔ انہیں اس کے لئے موبائل کمپنیوں کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔ البشر ایسے صارفین کو بھی موبائل نمبر کی ملکیتی کارروائی کا موقع مہیا کرے گا جن کے فنگر پرنٹس کسی وجہ سے دیکھے نہ جاسکتے ہوں۔

مزید :

علاقائی -