خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے سے80ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی

خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے سے80ہزار افراد کو ...

  

جدہ (محمد اکرم اسد) خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم نقی نے کہا ہے کہ تنظیم کے تمام چھ رکن ممالک والی ریلوے لائن کے منصوبے 80 ہزار بالواسطہ اور بلا واسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کویت سے شروع ہونے والی ریلوے لائن عمان کے دارالحکومت مسقط میں ختم ہوگی۔ 2117 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا خرچ 15.4 ارب ڈالر ہوگا۔ مسافر ٹرین 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور مال بردار ٹرین کی رفتار 80 سے 120کلومیٹر ہوگی۔

مزید :

علاقائی -