دیت اور قصاص کو باقی قوانین پر فوقیت حاصل ہے ، سپریم کورٹ

دیت اور قصاص کو باقی قوانین پر فوقیت حاصل ہے ، سپریم کورٹ

  

 اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے جرم میں عمر قید پانے والے معاذ کی اپیل پرمدعی پارٹی کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرد ی ۔کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے کی ،جبکہ دوران سماعت جسٹس دوست محمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک ہی جرم میں دو مرتبہ سزا کیسے ہو سکتی ہے ،ڈکیتی کی واردات میں قتل کا واقعہ بھی پیش آیا ،فوجداری قانون کی دفعہ 302یا396 میں سے کسی ایک کے تحت سزا ہونی چاہیے تھی ،ایک ہی جرم میں دو سیکشنوں پر سزا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،دیت اور قصاص قرآن و سنت کا قانون ہے ،دیت اور قصاص کو باقی قوانین پر فوقیت حاصل ہے ،دیت اور قصاص کی سزا معاف کرنے کا اختیار صدر مملکت کوبھی نہیں ، دریں اثناء درخواست گزار کے وکیل کے درلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے مدعی پارٹی کو نوٹس جاری کر کے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

علاقائی -