نشئیوں کی رجسٹریشن اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

نشئیوں کی رجسٹریشن اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن ،ان کے علاج کے لئے مختص کئے گئے فنڈزاوران بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے ردا قاضی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ 1997 ء کے تحت حکومت پابند ہے کہ نہ صرف منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن کرے بلکہ ان کی بحالی کے لئے سینٹر قائم کرے، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے، وکیل نے استدعا کی عدالت حکومت کو ایکٹ کے تحت شہر میں موجود منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن کرنے اوران کی بحالی سنٹر بنانے کاحکم دے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن ، ان کی بحالی کے لئے مختص کئے فنڈز اوربحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -