بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری کے لئے خاتون کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار
لاہور(نامہ نگار خصوصی )بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری کے لئے خاتون کی لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں چیخ و پکار، عدالت عالیہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے خاتون کو سکیورٹی روم میں منتقل کر دیا جس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں بارہ سالہ بیٹی علیشاہ کے قتل میں ملوث ملزمہ سحرش کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت سے قبل خاتون پروین بی بی نے اچانک چیخ و پکار شروع کردی، خاتون کا کہنا تھا کہ فیروز والہ میں واقع اس کے گھر میں ملزمہ سحرش نے کمرہ کرائے پر حاصل کرنے کے پندرہ روز بعد اس کی بارہ سالہ بیٹی علیشاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے خاوند مدعی مقدمہ بشیر احمد نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے مگر وہ ملزمہ کو گرفتار کروانا چاہتی ہے۔