فنی تعلیمی اداروں کی مجوزہ مسماری درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

فنی تعلیمی اداروں کی مجوزہ مسماری درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں لاری اڈہ کی تعمیر کے نام پر تین فنی تعلیمی اداروں کی مجوزہ مسماری روکنے کے حکم میں 19مئی تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہدرہ ویلفیئر کونسل کے جنرل سیکرٹری ملک خدا بخش اعجاز اور شاہد شاکر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو محکمہ صنعت اور ٹیوٹا کی طرف سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ شاہدرہ میں تعلیمی اداروں کو مسمار نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں دوسرے شہروں اور جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے کیوں کہ اس علاقے میں طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے بتایا گیا کہپہلے سے موجود سکولوں کو گرانے اور انہیں دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جو کہ بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔
جواب الجواب

مزید :

علاقائی -