طائی پے ریسٹورنٹ اور لاہورایجوکیشنل سکول سسٹم کو ڈی سیل کرنے کا حکم

طائی پے ریسٹورنٹ اور لاہورایجوکیشنل سکول سسٹم کو ڈی سیل کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے لاہورایجوکیشنل سکول سسٹم گلبرگ کی عمارت کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی تک جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے مسز یاسمین شاہد فاروقی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کی موکل ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کے علاقہ میں کرائے کے مکان میں لاہورایجوکیشنل سکول سسٹم چلارہی ہے۔ عمارت کے مالک کے ساتھ مئی تک کرائے کا معاہدہ ہے۔ ایل ڈی اے نے مالک مکان سے کمرلائزیشن فیس وصول کرنے کی بجائے سکول سربمہر کردیا ہے۔ عدالت نے عمارت کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کمرلائزیشن فیس کی وصولی کے حوالے سے 11مئی کو جواب طلب کرلیاہے۔لاہورہائیکورٹ نے طائی پے ریسٹورنٹ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کی عمارت کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے حامد علی جاوا کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کی موکل ایم ایم عالم روڈ طائی پے ریسٹورنٹ کو ایل ڈی اے انتظامیہ نے نوٹس دیئے اوراس کا موقف سنے بغیرکمرلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی کو جواز بناکر سیل کردیا ۔عدالت نے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے حوالے سے 11مئی کو جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -