ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھنے پر شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھنے پر شارٹ فال میں اضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی طلب بڑھنے سے شارٹ فال مزید بڑھ گیا ، ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے بجلی کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ کر ساڑھے سولہ ہزار میگا وا ٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔گزشتہ روز شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔بار بار لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے کئی علاقوں میں پانی بھی قلت ہو گئی ۔

شارٹ فال

مزید :

صفحہ آخر -