اپنی ٹانگ میں خود گولی مار کر الزام مخالفین پر لگانے والا گرفتار

اپنی ٹانگ میں خود گولی مار کر الزام مخالفین پر لگانے والا گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار) اپنی ٹانگ میں خود گولی مار کر الزام مخالفین پر لگانے والے زخمی کو انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل کاہنہ کے رہائشی 22سالہ راشد نامی نوجوان کو ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کو اس کے مخالفین سلیم اور الطاف نے فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔ زخمی کے بیان پر شک گزرنے پر انڈسٹریل ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے جب سارے معاملے کی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ زخمی راشد نے خود ساختہ فائرنگ کر کے خود کو زخمی کیا اور پھر الزام سلیم اور الطاف پر لگا دیا۔ پولیس نے راشد سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -