وزارت مذہبی امور کی بینکوں کوحج فارم بھیجنے کی بجائے صرف عازمین کا ڈیٹا بھیجنے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور کی بینکوں کوحج فارم بھیجنے کی بجائے صرف عازمین کا ڈیٹا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ملک بھر سے سرکاری حج سکیم کے لیے حج درخواستیں دینے والوں کی بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں ۔بینکوں کوحج فارم بھیجنے کی بجائے صرف عازمین کا ڈیٹا بھیجنے کی ہدایت، گروپ کے ڈیٹا کی بنیاد پر قرعہ اندازی ہو گی اور کامیاب امیدواروں کا اعلان ہونے کے بعد بینک کامیاب عازمین کے حج فارم وزارت کو بھیجیں گے،کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی وجہ سے وقت بھی بچے گا اور کام جلد بھی ہوں گے بینک فوری ڈیٹا آن لائن کریں گے جس کی بنیاد پر قرعہ اندازی ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -