سرکاری سکیم کے عازمین حج پہلے15دن براہ راست مدینہ جائیں گے

سرکاری سکیم کے عازمین حج پہلے15دن براہ راست مدینہ جائیں گے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری سکیم کے عازمین حج پہلے15دن پاکستان سے براہ راست مدینہ جائیں گے ،پرائیویٹ سکیم کے پہلی فلائٹوں کے عازمین کی موجیں ،ائیرلائنز کی مناپلی کو شدید جھٹکاحج آرگنائزر کو سہولت مل جائے گی ،ائیرلائنز کے پرائیویٹ سکیم کے عازمین کے کرایوں میں بھی کمی ہو سکتی ہے ،معلوم ہوا ہے وزارت مذہبی امور حج2016ء کے حج اپریشن کے پہلے 15دن ملک بھر کے تمام اسٹیشن سے عازمین کو براہ راست مدینہ لے جانے کے انتظامات کر رہی ہے ایک طرف مدینہ میں اچھی رہائش مل جائے گی دوسری طرف ہر سال ائیرلائنز جو پرائیویٹ عازمین کو لے جانے والے کے لیے حج آرگنائزر کو بلیک میل کرتے تھے اس دفعہ وزارت مذہبی امور کے دانش مندانہ فیصلے سے ائیرلائنز کے پہلے15دن جہاز خالی جائیں گے اس لیے امید کی جا رہی ہے پہلی فلائٹوں سے جانے والے حج آرگنائزر کو ریلف ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے ،کرائے بھی کم ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے کیونکہ سرکاری عازمین کا کرایہ95ہزار رکھا گیا ہے یہی کرایہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین سے دو لاکھ 25ہزار تک لینے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -