حکومت ٹرم آف ریفر نس میں تبدیلی نہ کر کے خود کش حملہ کر یگی،چوہدری سرور

حکومت ٹرم آف ریفر نس میں تبدیلی نہ کر کے خود کش حملہ کر یگی،چوہدری سرور

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چو دھر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس میں تبدیلی نہ کر کے خود پر سیاسی ’’خود کش حملہ ‘‘کر یگی،حکمران بات جمہو ریت کی کرتے ہیں مگر ان کے رویہ میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے دنیا کی کوئی طاقت ہماری آواز کو نہیں دبا سکتی ،لاہور میں یکم مئی کو عوامی جلسہ حکمرانوں اور ان کی پالیسوں کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چو دھر ی محمدسرور نے کہا کہ جب اپوزیشن کی تمام جماعتیں پانامہ لیکس پر کمیشن کے حکومتی ٹرم آف ریفر نس کو مسترد کر چکی ہے تو ان حالات میں حکومت اگر اپوزیشن کی آواز نہیں سنے گی تو وہ ’’خودکش حملہ ‘‘کر یگی جس کے نتائج انکے لیے بہت خطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے مگران کی پالیسوں میں کہیں جمہو ریت نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جس کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس کو اپوزیشن جماعتیں مسترد کر رہی ہے اس کمیشن کی کیا اہمیت ہے ؟۔

مزید :

صفحہ آخر -