بیرسٹر امجد ملک اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین منتخب

بیرسٹر امجد ملک اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز نے برطانوی قانون دان بیرسٹرامجد ملک کو چئیرمین منتخب کر لیا ،نو منتخب چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز نے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر برطانوی ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک کو اوور سیز پاکستانی فاونڈیشن کا چئیرمین منتخب کر لیا۔بیرسٹر امجد ملک تین سال کے لئے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بورڈ آف گونرز کے اراکین وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر،،وفاقی سیکرٹری خارجہ،،سیکرٹری خزانہ،،سیکرٹری صنعت و تجارت،سیکرٹری اوور سیز،ایم ڈی او پی ایف کے علاوہ دیگر اراکین دبئی سے نورالحسن تنویر،،،امریکہ سے کیپٹن خالد ثقلین،ماسکو سے جہانگیر منہاس،خیبر پختونخواہ سے صاحبزادہ سعید احمد،سندھ سے نثار احمد صدیقی نے شرکت کی۔نو منتخب چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے الاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سالانہ تیرہ بلین ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر بھجوا رہے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری ،،پاکستان کا بیرون ملک امیج بہتر بنانے اور ملکی ترقی کے لئے قائل کیا جائے۔دوسری جانب وکلاء4 رہنما شفقت محمود چوہان اور ایسویسی ایشن ا?ف پاکستانی لائرز برطانیہ پنجاب چیپٹر کے صدر یونس نول نے بئیرسٹر امجد ملک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -