وزارت پانی و بجلی کا ماہ رمضان میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ

وزارت پانی و بجلی کا ماہ رمضان میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)وزارت پانی و بجلی نے ماہ رمضان میں زیرو لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے وزارت نے ملک بھر میں کام کرنے والی تمام ڈسکوز کو لائن لاسسز میں کمی اور ریکوری میں اضافہ کی تنبیہہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام بے حال ہوگئے ہین وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں یکساں لوڈ شیدنگ کیلئے ایک جامع پلان بنایا ہے۔ جس کے تحت دیہاتوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ شہروں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جائے گی اور انڈسٹری میں زیر و لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ وزارت نے ماہ صیام میں روزہ داروں کو گرمی اور روزے کی سختی کو کم کرنے کیلئے ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا پلان بنایا ہے تاکہ ملک بھر میں روزہ داروں کو روزے کی حالت میں پریسانی سے بچایا جاسکے ملک بھر میں کام کرنے والی تمام ڈسکوز کے چیئرمین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریکوری کو بہتری بنائی تاکہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کو کسی بھی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پرے وزارت نے صارفین کو بھی کہا ہے کہ وہ ملک میں بجلی بچاؤ مہم میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کو یقینی بنایا جائے حکام کا کہنا ہے کہ اگر صارفین غیر ضروری بلب اور پنکھے بند رکھیں تو روزانہ 1500 میگاواٹ تک بجلی بچائی جاسکتی ہے۔ جس سے لوڈ شیڈنگ کے وقت میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -