اورنج لائن منصوبہ، تعمیراتی کام کے سبب میو ہسپتال کو بجلی کی فراہمی معطل، آپریشن ملتوی

اورنج لائن منصوبہ، تعمیراتی کام کے سبب میو ہسپتال کو بجلی کی فراہمی معطل، ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث میو ہسپتال سمیت شہر کے کئی علاقے بجلی کی طویل بندش کا شکار رہے ۔ میوہسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔انتظامیہ نے جنریٹر چلا کر صرف ایمرجنسی میں بجلی فراہم کی گئی دیگر کسی شعبہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم نہ ہو سکی ۔ہسپتال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سات گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ہسپتال میں ہونے والے تمام آپریشن بھی معطل کر دیئے گئے۔ لیسکو کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کر دی گئی تھی ۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی تین گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رکھی گئی تھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -