زہریلی مٹھائی کی شکار خاتون دم توڑ گئی،ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی

زہریلی مٹھائی کی شکار خاتون دم توڑ گئی،ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی

  

لاہور(وقائع نگار) زہریلی مٹھائی کی شکار خاتون دم توڑ گئی، 35سالہ نصرت کو لاہور شفٹ کیا گیا تھا، ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں لیہ میں زہریلی مٹھائی کا شکار ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔35سالہ نصرت بی بی لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے کے بعد شدید بیمار ہونے کے باعث لاہور لائی گئی جہاں گزشتہ روز دم توڑ گئی، جس کے بعد زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -