لیہ میں ہلاکتیں ،مٹھائی میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی ثابت

لیہ میں ہلاکتیں ،مٹھائی میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی ثابت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرائم رپورٹر) ضلع لیہ تھانہ فتح پور کی حدود میں طارق جو زرعی زمین کی کاشت کے ساتھ ساتھ مٹھائی کی دکان چلاتا تھااور اس کی دکان سے مٹھائی کھانے کے بعد 26ہلاک ہونے والوں کے معدوں سے حاصل کیے گئے مواد اور نمونے فرانزک لیب کو بھیجے گئے ۔ جس کی رپورٹ کے مطابق یہ ہلاکتیں مٹھائی میں زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق دکان کا مالک طارق اپنے چھوٹے بھائی خالد اور ایک ملازم حامد کے ساتھ مٹھائی بنانے کا کاروبار کرتا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ 4ایکڑ اراضی بھی کاشت کرتا ہے۔ اس نے اپنی زمین میں گندم کی کٹائی کے لئے کیڑے مار دوائی خرید کر دکان میں رکھی ہوئی تھی جو مٹھائی بنانے والے میٹریل میں شامل ہو گئی ۔ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے مطابق پولیس نے تھانہ فتح پور میں تینوں ملزموں دکان کے مالک طارق،اس کے بھائی خالد اوردکان پر کام کرنے والے ملازم حامد کے خلاف 21اپریل کو اقبال کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 149زیر دفعہ 302/331/6درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
دریں اثناء ڈی پی او لیہ نے اس کیڑے مار دوائی بنانے والی منی فیکٹری کو سیل کر کے محکمہ زراعت کے ایک افسر سمیت فیکٹری میں کام کرنے والے تینوں ملازموں کو بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -