لیڈی وارڈن کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ، سسرالیوں کی جائیداد ہیتھیانے کیلئے اغوا کی کہانی بنائی گئی

لیڈی وارڈن کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ، سسرالیوں کی جائیداد ہیتھیانے کیلئے ...
 لیڈی وارڈن کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ، سسرالیوں کی جائیداد ہیتھیانے کیلئے اغوا کی کہانی بنائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور(اپنے کرائم ر پورٹر سے )لاہور سے پر اسرار طوپر اغوہونے والی لیڈی ٹریفک وارڈن کاڈرا مہ بے نقا ب ہو گیا ہے۔لیڈ ی ٰ ٹر یفک وارڈن نے سسرالیو ں کی جا ئیداد ہتھیا نے کے لیے خود کو اغوا کروانے کی کہا نی تیا ر کی ہے ۔لیڈ ی وارڈن نے وقو عہ کو سچ ثا بت کر نے کے لیے جسم پر تشدد کے نشا نا ت بنا ئے اور سا تھیو ں کی مدد سے خو د کو رسیو ں سے جکڑ کر صبح سو یر ے خودکو با زایا ب کروانے کا ڈرا مہ رچا دیا۔ اعلی پو لیس افسرو ں نے حقائق معلو م ہو نے پر اسے ڈرا مہ قرار دیا اور جب لیڈ ی وارڈ ن کو حراست میں لئے گئے سسرا لیو ں کے سا منے بیٹھ کر با ت کر نے کو کہا تو اس نے حا لت ٹھیک نہ ہو نے کا بہا نہ بنا یا ہے اور اپنا مو با ئل فو ن بھی بند کر دیا ہے ۔ پو لیس نے حقائق جا ننے کے لیے لیڈ ی ٹر یفک وارڈن کی بہن اور دیگر رشتے دارو ں کو بھی شا مل تفتیش کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ طا رق مستوئی کے مطا بق بظا ہر تو سب ڈرا مہ ہے کو ئی بھی عقل مند اس ڈرامے کو حقیقت پر مبنی کہا نی ما ننے کو تیا ر نہیں تا ہم اصل حقائق جلد ہی سب کے سا منے پیش کر دیں گے ۔ لیڈ ی ٹر یفک وارڈن افرا سعید کے مطا بق اغواء کا واقعہ درست ہے اور اغوا کے بعد اسے تشدد کا نشا نہ بھی بنایا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ میں تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن کے مطا بق اسے نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں ، رنگ روڈ کے پٹرولنگ آفیسر ثاقب نے ریسکیو کی مدد سے اسے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال داخل کروا یا گیا۔لیڈ ی ٹر یفک وارڈن کی ہمشیر ہ کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی افرا سعید لیڈی وارڈن کوتین روز قبل شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔درج ایف آئی آر کے مطا بق ا فرا سعید شمالی چھاؤنی میں فرائض کی انجام دہی کے بعد بیٹی سے ملنے شالمیار ہسپتا ل جارہی تھیں لیکن وہاں نہ پہنچنے پر ان کی بہن فوزیہ بانو نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے دونوں نمبر بند جارہے تھے جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرکے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ گزشتہ روز صبح افرا کو رنگ روڈ کے علاقے کرول گھاٹی میں بے ہوشی کی حالت میں کار سوار پھینک کر فرار ہو گئے۔

مقامی افراد نے پو لیس کو طلا ع دی جس پر پٹرولنگ آفیسر ثاقب نے ریسکیو کی مدد سے افرا کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹرو ں کے مطابق افرا کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس افرا کا بیان ریکارڈ کرنے ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی۔ بعدازا ں حا لت بہتر ہو نے پرپو لیس کو ابتدا ئی بیا ن میں بتا یا کہ پیر کے روز ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اس کے دیور غلام مرتضیٰ نے گاڑی میں بٹھایا پھر راستے سے 2نامعلوم لڑکے زبردستی گاڑی میں بیٹھ گئے اور میرے منہ پر کپڑا باندھ دیاپھر نامعلوم مقام پر لے گئے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاسادہ کاغذوں اور اشٹام پیپروں پر دستخط کرواتے رہے بعد ازاں نیم مردہ حا لت میں رنگ روڈ پر پھینک کر فرا ر ہو گئے ۔اس حوالے سے افرا کی بہن فو زیہ کا کہنا تھا کہ افرا کا خاوند غلا م مصطفی کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا اور اس کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ افراکے دو بچے ہیں وہ اپنے بچو ں کے لئے ان سے اپنا حصہ ما نگ ر ہی تھی جس پر در ند ہ صفت نے میر ی بہن کو اغوا کیا اور تشد د کرتے ر ہے ۔

اس حوالے سے ایس پی انو سٹی گیشن طا رق مستوئی سے را بطہ کیا گیا تو انھو ں نے روز نا مہ پا کستا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا ہے کہ وقوعہ میر ے علم میں ہے ۔ مقد مہ درج کر کے لیڈی ٹر یفک وارڈن کے دیور سمیت چار افراد کو ہم نے حراست میں لے رکھا ہے ۔ پو لیس مختلف پہلو ں پر تفتیش کر ر ہی ہے جا ئے وقوعہ کا نقشہ بھی بنا لیا گیا ہے ، فرا نزک سے بھی مدد لی گئی ہے جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گے ابتدا ئی تفتیش میں جو با ت سا منے آئی ہے اس سے بظا ہر لگتا ہے کہ لیڈ ی ٹر یفک وارڈن نے سسرا لیو ں سے جا ئیداد ہتھیا نے کے لیے اپنے اغوا کا ڈرا مہ رچا یا ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ پو لیس حقائق جا ننے کے لیے لیڈ ی ٹر یفک وارڈن کی بہن اور دیگر رشتے دارو ں کو بھی شا مل تفتیش کر ے گی۔

مزید :

علاقائی -