صوبائی دارلحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھو؟ں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارلحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھو؟ں کی نقدی ، ...

  

 لاہور(وقائع نگار) صو با ئی دار الحکو مت میں ڈکیتی اور چو ری کی دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - ذرائع کے مطا بق فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ والٹن روڈ پیرکا لو نی میں اخو ت فا ؤ نڈ یشن کے دفتر سے 4نا معلو ا م افر اد گن پو ائنٹ پر ایک لا کھ 25ہز ار کی نقد ی لیکر فر ار ہو گئے پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔ نصیر آباد کلینک سے 3ڈاکو ڈاکٹر اور عملے کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی اور وٹرسائیکل لے گئے۔ڈاکو کلینک پر موجود مریضوں اور عملے کو شور مچانے پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے کلینک کے مالک ڈاکٹر محمد نعیم کی درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ باغبانپو رہ میں ظفر کی فیملی سے 4نا معلو م ڈا کو ؤ ں نے 3لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لو ٹ لی۔ہر بنس پو رہ میں ند یم کے گھر دو نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے 2لا کھ روپے کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،چوہنگ میں صد اقت سے ایک لا کھ 65ہزار، نواب ٹاؤن میں حبیب سے 50ہزار،ما ڈل ٹا ؤ ن ٹاؤن میں عاصم سے 45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان اور فیصل ٹاؤن میں محمد حسین سے 3لا کھ روپے کی نقد ی لوٹ لی۔ علاوہ ازیں ا قبال ٹاؤن سے عرفان،نواب ٹاؤن سے بشیراور غالب مارکیٹ سے محمد احمد کی گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی سے فضل،شالیمار سے محسن،جوہرٹاؤن سے عمار،سبزہ زارسے افضل،فیکٹری ایریاسے غلام قادرنشترکالونی سے عامر اور ساندہ سے طاہر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -