لاڑی اڈہ،کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق
لاہور(وقائع نگار) لاڑی اڈہ کے علاقہ میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں20سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرا ر ہو گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 20سالہ کامران مزنگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے،وہ موٹر سائیکل پر لاڑی اڈہ کے علاقہ میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے ۔