ایس ایچ او شالیمار اور عملہ کے خلاف علاقہ کے لوگوں کا مظاہرہ

ایس ایچ او شالیمار اور عملہ کے خلاف علاقہ کے لوگوں کا مظاہرہ

  

لاہور(وقائع نگار)ایس ایچ او شالیمار اور ماتحت عملہ کے خلاف گزشتہ روز علاقہ کے رہائشیوں نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔نمائندہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ مکان نمبر 14گلی نمبر 9Fمحلہ پیر شالیمار کے رہائشی ہیں۔ چند روز قبل ان کے گھر میں شفیق اور اس کے ساتھیوں نے داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے انہیں زد و کوب کیا اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے تھانہ شالیمار میں درخواست دی لیکن ایس ایچ او شالیمار اور سب انسپکٹر دلشاد نے ملزمان سے ملی بھگت کر لی ہے اور کارروائی نہیں کر رہے، پولیس حکام انصاف دلائیں ۔

مزید :

علاقائی -