حسن اختر مرزاسی ای اوکینٹ کنٹو نمنٹ بورڈ لاہور تعینات

حسن اختر مرزاسی ای اوکینٹ کنٹو نمنٹ بورڈ لاہور تعینات

  

لاہور (کامرس رپورٹر)کینٹ کنٹو نمنٹ بورڈ لاہور میں اہم تبد یلی ،سی ای اولاہور کینٹ بورڈ عمر سعید چوہدری تبدیل جبکہ نئے سی ای او حسن اختر مرزا کو تعینات کر دیا گیا اور عمر سعید چوہدری بطور ایم ای او گوجرانوالہ کینٹ ٹرانسفر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حسن اختر مرزا گو جرانوالہ کینٹ ، واہ کینٹ ، ایبٹ آباد ، ٹیکسلا اور مردان میں اپنی ذمہ داریاں بطور ایگزیکٹو آفیسر سر انجام دے چکے ہیں ۔ایڈ یشنل سی ای او حیدر شجاع نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حسن اختر مرزا عوام اور ادارہ میں بطورایماندار اور غیر جانبدار آفیسر کے حوالے سے مقبو ل ہیں جنھوں نے اپنے فرائض ہمیشہ احسن طر یقہ سے سر انجام دیے ہیں ۔حسن اختر مرزا نے کہا ہے کہ سابق سی ای او عمر سعید چوہدری کے تمام فلاحی منصو بے بہت اہمیت کے حامل ہیں جن کو مستقبل میں بھی جاری و ساری رکھا جائے گا اور عوامی بنیادی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -