بے بنیاد الزامات پر نوازلیگ کیخلاف عدالت جائیں گے،نعیم الحق

بے بنیاد الزامات پر نوازلیگ کیخلاف عدالت جائیں گے،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت کے سچ بتانے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو غلط بیانی پر جہانگیر ترین لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی مرضی کا کمیشن بنا تو احتجاجی مہم روک دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک کا جھوٹا ڈاکومنٹس وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ دھرنے سے معیشت کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

مزید :

علاقائی -