وفاقی جج نے سابق امریکی سپیکر کو سوا سال کیلئے جیل بھیج دیا

وفاقی جج نے سابق امریکی سپیکر کو سوا سال کیلئے جیل بھیج دیا

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورورپورٹ) شکاگو کے ایک وفاقی جج نے سابق مریکی سپیکر جے ڈینس ہیسٹرٹ کو جنسی استحصال کے الزام میں سوا سال کیلئے جیل بھیج دیا۔ ان پر ایک پرانا الزام تھا کہ کسی زمانے میں جب وہ ایک سکول ٹیچر اور ریسلنگ کوچ تھے اس وقت انہوں نے اپنی پانچ شاگرد لڑکیوں کو ’’غیر مناسب چھوا‘‘ تھا، وفاقی جج تھامس ڈرکن کے سامنے اپنا تحریری بیان پڑھتے ہوئے سابق سپیکر نے اپنی غلط حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پر سخت شرمندگی ہے اور جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔74 سالہ سابق سپیکر ہیسٹرٹ وہیل چیئر میں عدالت میں آیا جس وقت انہیں سزا سنائی گئی استغاثہ نے انہیں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ سزا سنانے کی درخواست کی تھی جبکہ وکیل صفائی نے جیل بھیجنے کی بجائے پروبیشن کا مطالبہ کیا تھا، وفاقی جج نے عدالت میں موجود تمام افراد کو استغاثے کے مطالبے سے زیادہ سوا سال کی سزا سنا کر سب کو حیران کر دیا۔

مزید :

علاقائی -