تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومتی پروپیگنڈہ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومتی پروپیگنڈہ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پروپیگنڈہ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈہ سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے پروپیگنڈہ کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ شہباز شریف کو غلط بیانی پر جہانگیر ترین لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی مرضی کا کمیشن بنا تو احتجاجی مہم روک دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک کا جھوٹا ڈاکومنٹس وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -