سب انسپکٹرز ایس ایچ اوز مقرر، جرائم پیشہ عناصر من پسند افسران کی تعیناتیاں کروانے لگے

سب انسپکٹرز ایس ایچ اوز مقرر، جرائم پیشہ عناصر من پسند افسران کی تعیناتیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(رپورٹ:محمد یو نس با ٹھ) پنجاب بھر کے 686تھا نوں میں سے300سے زائد تھا نو ں میں سب انسپکٹر بطور ایس ایچ اوز تعینا ت کیے گئے ہیں جبکہ صو با ئی دارا لحکو مت کے 85 تھانوں میں سے 56سب انسپکٹر بطور ایس ایچ اوکا م کر رہے ہیں ۔ پنجاب بھر میں ایس ایچ او لگنے وا لے سب انسپکٹرنے مبینہ طو ر پر کر پشن کے ریکا رڈ تو ڑ دیے ہیں۔ اور ان علا قو ں میں سو شل کرا ئم کی واردا تیں تشویشنا ک حد تک بڑ ھ گئی ہیں۔ نئے پو لیس آرڈر کے مطا بق کسی بھی تھا نے میں انسپکٹر سے کم عہد ے کے افسر کو انچا رج نہیں بنا یا جا سکتا مگر یہا ں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ چند ما ہ قبل آئی جی پو لیس پنجا ب نے بھی اعلا ن کیا تھا کہ تھا نو ں میں تعینا ت بطور ایس ایچ اوسب انسپکٹر کو فو ر ی طو ر پر ہٹا یا جا رہا ہے مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔جبکہ لا ہورمیں ایک با ر پھر قما ر با زی ،منشیا ت فرو شی ،قحبہ خا نے اور دیگر جرا ئم کے 300سے زائد بڑے جبکہ 1000 سے زائد چھو ٹے اڈے کھل گئے ہیں ۔ جن سے پو لیس لا کھو ں روپے منتھلی وصو ل کر کے خا مو ش تما شا ئی بنی ہوئی ہے ۔ سب انسپکٹر کی بطو ر ایس ایچ او تعینا تی پو لیس آرڈر کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے ۔ تگڑ ے ایس ایچ او نے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔جہا ں وہ جا تے ہیں انھیں سا تھ لے جا تے ہیں۔جو ان کے لیے مبینہ طور پر علا قے میں جرا ئم کے اڈو ں سے منتھلی اکٹھی کر نے میں مصروف ہیں ۔لا ہور میں سب سے زیا د ہ منتھلی وا لے تھا نو ں میں لو ئر ما ل سر کل پہلے، لا ر ی اڈہ دوسر ے اور غا زی آبا د سر کل تیسر ے نمبر پر ہے ۔جہا ں دو شفٹو ں میں قما ر با زی سمیت دیگر اڈے کھلے ہو ئے ہیں ۔ اب جرا ئم پیشہ افراد خود ہی اپنے اپنے علا قو ں میں بھا ر ی بھر نذرانے دیکر ایس ایچ او تعینا ت کروا لیتے ہیں ۔ ان جرا ئم پیشہ اڈوں کی سر پر ستی میں متعدد پو لیس افسرا ن ،سیا ستدا ن اور کئی سنیئر جر نلسٹ بھی ملوث ہیں۔ شہر کے 85 تھانوں اور چو کیو ں میں سے 56سب انسپکٹر بطور ایس ایچ کا م کر رہے ہیں ما ڈ ل تھا نو ں میں بھی جہا ں اے ایس پی بطور ایس ایچ او لگا ئے جا نے تھے وہا ں بھی سب انسپکٹر ایس ایچ او بن بیٹھے ۔اس وقت شہر میں جوسب انسپکٹرز بطور ایس ایچ او کا م کر ہے ہیں ان میں سب انسپکٹر ناصر حمید اسلام پورہ، سب انسپکٹر رضا ذاکر نیو انارکلی ،سب انسپکٹر عاصم جہانگیر لوئر مال ،سب انسپکٹر محمد شاہد بھاٹی گیٹ ،سب انسپکٹر پاشا عمران ٹبی سٹی ،سب انسپکٹر فیض ربانی مستی گیٹ ،سب انسپکٹر عابد مختار یکی گیٹ ،سب انسپکٹر عاطف ریاض رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد اشفاق نولکھا ،سب انسپکٹر مظہر الحسن گوالمنڈی ،سب انسپکٹر ارشد محمود موچی گیٹ ،سب انسپکٹر عبد الرشید سگیاں چوکی ،سب انسپکٹر عبد الرؤف شفیق آباد ،سب انسپکٹر احمد نواز راوی روڈ ،سب انسپکٹر محمد ریاض سبزی منڈی ،سب انسپکٹر نشاط علی بادامی باغ ،سب انسپکٹر شرافت علی لاڑی اڈہ ،سب انسپکٹر شبیر حسین اعوان مصری شاہ ،سب انسپکٹر ناصر خاں قلعہ گجر سنگھ ،سب انسپکٹر امجد جاوید گڑھی شاہو ،سب انسپکٹر نصار احمد پرانی انارکلی ،سب انسپکٹر محمد اکرام خان لٹن روڈ ،سب انسپکٹر بشریٰ بی بی ویمن ریس کورس ،سب انسپکٹر محمد سرور ایئر پورٹ چوکی ،سب انسپکٹر ماجد بشیر شمالی چھاؤنی ،سب انسپکٹر بلال حنیف چوکی گلدشت ٹاؤن ،سب انسپکٹر شکیل خورشید مصطفی آباد ،سب انسپکٹر نوید اعظم برکی ،سب انسپکٹر محمد امین منہالہ چوکی ،سب انسپکٹر اعجاز رسول باغبانپورہ ،سب انسپکٹر عاطف ذوالفقار ہربنس پورہ ،سب انسپکٹر صغیر احمد باٹا پور ،سب انسپکٹر سہیل افتخاز ماڈل ٹاؤن ،سب انسپکٹر عدنان مسعود نصیر آباد ،سب انسپکٹر قاسم عباس چوکی راجہ مارکیٹ ،سب انسپکٹر منشا کامران چوکی فردوس مارکیٹ ،سب انسپکٹر خالد پرویز اچھرہ ،سب انسپکٹر آصف ادریس شادمان ،سب انسپکٹر افضال چوکی مین مارکیٹ ،سب انسپکٹر غلام بنی چوکی ہلو کی ،سب انسپکٹر عبد الرحمن چوکی سوئے آصل ،سب انسپکٹر محمد عمران قمر کوٹ لکھپت ،سب انسپکٹر محمد رضا نشتر کالونی ،سب انسپکٹر ابرار حیدر مسلم ٹاؤن ،سب انسپکٹر وقاص الحسن وحدت کالونی ،سب انسپکٹر ادریس قریشی گرین ٹاؤن ،سب انسپکٹر حسین فروق گلشن راوی ،سب انسپکٹر خالد فاروق ساندہ ،سب انسپکٹر محمد سلیم سندھو نواں کوٹ ،سب انسپکٹر محمد یحییٰ چوکی جیاں بگا،سب انسپکٹر عاصم رفیع سندر ،سب انسپکٹر تیمور عباس سبزہ زار ،سب انسپکٹر عاصم مجید مصطفی ٹاؤن ،سب انسپکٹر احسان اللہ چوکی ٹھوکر نیاز بیگ ،سب انسپکٹر قیصر عزیز گلشن اقبال شا مل ہیں پنجا ب کی دیگر ڈویژنوں میں تھا نو ں کی تعداد کچھ اس طر ح سے ہے ۔راولپنڈی ڈویژن میں 66تھانے موجود ہیں جبکہ بہاولپور ڈویژن میں 72،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 63ملتان ڈویژن میں 105،لاہور سمیت شیخوپورہ ڈویژن میں 140،گوجرانوالہ ڈویژن میں 109،فیصل آباد ڈویژن میں 65اور سرگودھا ڈویژن میں 66تھانے موجود ہیں جن میں سے آدھے سے زائد تھانوں میں سب انسپکٹرز کو بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے حالانکہ پولیس آرڈر 2002میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ کسی بھی انسپکٹر سے کم درجہ کے افسر کو تھانہ کا ایس ایچ او یا انچارج انویسٹی گیشن نہیں مقرر کیا جا سکتا ۔

مزید :

علاقائی -