صادق آباد انڈسٹریل زون 3644 کنال پر مشتمل ہے، چوہدری شفیق

صادق آباد انڈسٹریل زون 3644 کنال پر مشتمل ہے، چوہدری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے عوام(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کے مسائل حل کرنے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ ‘بے روزگاری ‘بد امنی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعلی شہبازشریف نے میری درخواست پر صادق آباد کے قریب قومی شاہراہ پر واقع چک 5این پی میں صنعتی اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی تھی جس سے ضلع رحیم یارخان میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقعے میسر آئے ہیں انھوں نے کہاکہ صنعتی اسٹیٹ میں حکومت کی طرف سے تمام سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ انڈسٹریل زون 3644کنال پر مشتمل ہے جہاں پر سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دستیاب ہوں گی صادق آباد کے قریب صنعتی اسٹیٹ کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں جہاں پر سرمایہ کاروں کو انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ آج وزیراعلی پنجاب کا صنعتی اسٹیٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائے گا۔
چوہدری شفیق