آگہی سیمینارز سے عوام میں بیماریوں بارے شعور بیدار ہوتا ہے ‘ ظفر اللہ کلہوڑ

آگہی سیمینارز سے عوام میں بیماریوں بارے شعور بیدار ہوتا ہے ‘ ظفر اللہ کلہوڑ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) بیماریوں سے آگاہی کیلئے سیمینار وقت کی ضرورت ہیں جس سے عوام میں بیماریوں سے متعلق شعور پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ظفراللہ کلہوڑ نے ریلوے ہسپتال کے زیر اہتمام زیا بطیس اور دانتوں کے امراض سے آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے کیا انہوں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نے کہا کہ کہاوت مشہور ہے کہ’ ’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ یہ تب ہی سود مند ہوگی جب احتیاط سے متعلق آگہی ہوگی ، قبل ازیں شوگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر فیصل سعود قریشی نے کہا کہ پانی کے علاوہ ہر چیز میں شوگر ہے اس لیے شوگر کے مریض ہر چیز مناسب مقدار میں کھائیں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا ہے کہ رات کو سونے سے قبل دانتوں کو صاف کرنے کی عادت ڈالیں یہ عادت دانتوں کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ،بچوں کو دانتوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے کولڈ ڈرنکس ، مٹھائی نہ دیں ۔ تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہسپتال ڈاکٹر ظفر حیات مروت ڈویثرنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسماعیل ثاقب ، ڈویثرنل آفیسران اور ریلوے اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -