کور کمانڈر ملتان کی ہدایت پر شاہ والی اور سونمیانی میں 2 روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ

کور کمانڈر ملتان کی ہدایت پر شاہ والی اور سونمیانی میں 2 روزہ فری آرمی میڈیکل ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کی خصوصی ہدایت پر ملتان کورکی جانب سے ضلع راجن پور کے علاقہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

شاہ والی اور سونمیانی میں قائم کردہ دو روزہ آرمی فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ بریگیڈئر حامد نے دونوں کیمپوں کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے مریضوں کو پہنچائی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کیں فری میڈیکل کیمپ کے دوران کل2500 مریضوں کو طبی سہولیات کے سا تھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔جبکہ بچوں کی کثیر تعداد کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا علاوہ ازیں پاک فوج کی طرف سے علاقہ مکینوں کو بنیادی ضروریات کے علاوہ وافر مقدار میں مفت راشن بھی تقسیم کیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -