وزیراعظم کے انچارج برائے شکایات سیل پبلک افیئرز کی کھلی کچہری،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بے خبر رکھا

وزیراعظم کے انچارج برائے شکایات سیل پبلک افیئرز کی کھلی کچہری،ضلعی انتظامیہ ...

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ انچارج برائے شکایت سیل پبلک(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

افیئر ایم این اے شیخ آفتاب احمد نے گذشتہ روز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا پروگرام کے مطابق انہوں نے ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس کے بعد حکومت کی ہدایت پر عوامی شکایات کیلئے کھلی کچہری منعقد کرنی تھی جس کا ضلعی انتظامیہ کو شیڈول جاری کیا ہواتھا لیکن ضلعی انتظامیہ نے اپنے خلاف شکایات سے بچنے کیلئے کھلی کچہری کو خفیہ رکھا اور چند منظور نظر لوگوں کو اس کے بارے میں مطلع کیا جس پر شہریوں کی کثیر تعداد اپنے مسائل پیش کرنے سے محروم رہی ۔ضلعی افسران کیخلاف اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں عوامی مسائل کے انبارلگا دیئے ایک ایسا موقع جس پر شہریوں کو اپنی شکایات کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو آگاہی دینا تھی ایسے موقع پر جان بوجھ کر کھلی کچہری کو نہایت ہی خفیہ رکھا گیا ۔ کھلی کچہری کو خفیہ رکھنے والے افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کیساتھ دوبارہ اس پر انعقاد کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -