وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج رحیمیار خان انڈسٹریل سٹیٹ کا افتتاح کرینگے،انتظامات مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج رحیمیار خان انڈسٹریل سٹیٹ کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان ،صادق آباد(بیورو نیوز ،تحصیل رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر چک 5این پی کے قریب 462 ایکڑ پر محیط رحیم یارخان انڈسٹریل سٹیٹ کا افتتاح آج 28 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرینگے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کیلئے ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال اور ڈی پی او ذیشان اصغر نے گذشتہ شام انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو انتظامات کیلئے ہدایات دیں۔رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ حاجی ابراہیم‘ ‘ میاں محموداحمد ‘صدر شیخ عماد الدین‘ آصف محمود‘امتیازاحمد‘ عبدالرؤف مختار‘ مظفر سلیم چوہدری نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے رحیم یارخان انڈسٹریل اسٹیٹ کے افتتاح کے مجوزہ پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین صوبوں کے سنگم پر واقع رحیم یارخان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ خطہ بھر میں صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب کے استقبال اور افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ۔انتظامیہ نے صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دورہ اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کے سلسلہ میں ان سے رہنمائی حاصل کی ہے۔