باردانہ نہ ملنے پر کاشتکاروں نے جہانیاں فوڈ سنٹر کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی

باردانہ نہ ملنے پر کاشتکاروں نے جہانیاں فوڈ سنٹر کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ...

  

وہاڑی ، بارہ میل ، میلسی ، کبیر والہ، ٹھٹھہ صادق آباد، راجن پور ،جام پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ ، منڈی یزمان، تھل حمزہ، لیاقت پور، خانقاہ شریف (نمائندگان) باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج جاری ہے جبکہ کرپٹ پٹواریوں اور مڈل مینوں نے بھی لوٹ مار کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔جہانیاں فوڈ سنٹر میں دوسرے روز بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی وہاڑی کے بیورورپورٹ اور نامہ نگار کے مطابق گندم خرید سنٹر65ڈبلیوبی پر باردانہ کی مبینہ غلط تقسیم پر کا شتکاروں کسانوں کااحتجاج، روڈ بلاک کردیا ، واقعات کے مطابق گندم خریدسنٹر 65ڈبلیوبی میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی کی وجہ سے باردانہ کی غلط تقسیم کے خلاف کسانوں کاشتکاروں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہروٹو، دی ایف سی اصغر سہواور کا شتکاروں کے نمائندے چودھری احسان اللہ تارڑ اور جمیل گجر موقعہ پرپہنچ گئے اور کاشتکاروں کسانوں سے مذاکرات کیے اور یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع پر چودھری احسان اللہ تارڑاورجمیل احمد گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق گندم کا ایک ایک دانہ خرید ا جا ئے گا اڈا بارہ میل سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مقامی کاشتکارچوہدری آصف علی نے بتایا کہ میں پچاس ایکڑ رقبے کا مالک ہوں جبکہ میرا نام حلقہ پٹواری نے لسٹ میں کم رقبے کا اندراج کیا اس وجہ سے میں اپنی گندم بیچنے سے محروم ہوں، پٹواری عمرحیات نے اصل کاشت پر گندم باردانہ دینے کا جھانسہ دے کرپچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا،رقم وصول کرنے کے بعدمختلف حیلے بہانے کرنے لگااور اصل کاشت کو کم کرکے تھوڑی کاشت کا اندراج کیا۔اہلیان علاقہ کرپٹ پٹواری عمرحیات کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔میلسی سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق ضلع وہا ڑی میں تیرا لاکھ گندم بوری خریدی جائیگی اور دو روز بعد زمیندارو ں کا شتکا روں کو ادائیگی کوئی یقینی بنا دیا جائیگا بعض سینٹر کے پرانے پر چیز انسپکٹروں پر الزام ہے کہ وہ ریونیو کی جانب سے مخصوص آ ڑھتیوں اور گندم کے خریداروں سے گندم خریدیں گے جس سے حقیقی زمیندار کا شتکا ر کی گندم کھیتوں میں پڑی خرا ب ہونے کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مقامی انتظامیہ کو اس شکایت کا . فوری ازالہ کویقینی بنائے ۔ کبیر والہ کے نامہ نگار اور بارہ میل کے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع خانیوال کے صدر ملک محمد رمضان جھیڈا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گندم خرید مراکز پر تعینات کوارڈی نیٹرز اور انچارج صاحبان ’’ملی بھگت ‘‘ سے بیوپاریوں کو نواز کر حکومت کی گندم خرید پالیسی کے کھلے عام مذاق اڑارہے ہیں ۔ بیوپاریوں کے ایجنٹ کسانوں سے انکی گندم کوڑیوں کے دام خرید گندم خرید مراکز پر فروخت کرکے کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گندم خرید مراکز پر کسانوں کے ساتھ روا رکھا گیا ہتک آمیز رویہ اور استحصال کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ اپنے قائدین چوہدری محمد انور اور راؤ طارق اشفاق کو اعتماد میں لیکر ضلع بھر میں کوئی گندم خرید سنٹر نہیں چلنے دیں گے۔ میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق کسان اتھاد تحصیل میلسی کے صدر میاں اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد مھمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کے ھصول کیلئے لسٹیں کمپیوٹرائیز نہ ہین جس کی وجہ سے گند پڑ چکا ہے سیاست دانوں کے پریشر میں پٹواریون نے بوگس اندراج کئے گئے ہیں مڈل میں کو راضی کرنے اور اپنی جیبوں کو بھرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں جس سے کسان کی محنت پر پانی پھر رہا ہے ایسا ہم ہرگز نہیں ہونے دینگے اس نا انصافی کے خلاف کسان اتھاد 28اپریل آج بروز جمرات گندم کی خریداری سنٹروں پر احتجای تحریک چلائیں گے ٹھٹھہ صادق آباد کے نمائندہ پاکستان اور نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز فوڈ سنٹرجہانیاں میں باردانہ کے حصول کے جہانیاں کے مختلف دیہات سے آئے ہو ئے سینکڑوں کاشتکار دھوپ اور سخت گرمی میں لائن میں لگ کر کھڑے تھے فوڈ ملازمین کے آفیسران کوارڈینیٹر حافظ سلیم سندھڑ ،زبیر احمد دستی ،ریاض احمد ،زاہد حسین ،محمد سلیم اور دیگر نے با اثر سیاسی منتخب نمائندوں کے خاص کارندوں کو اپنے پاس کمرے میں بٹھایا ہوا تھا اور ان کو فرضی کاشت پر باردانہ کی پرچیاں کاٹ کر دی جا رہی تھیں کئی گھٹنے کھڑے کاشتکاروں نے ایسی صورتحال کو جب دیکھا وہ مشتعل ہو گئے اور فوڈ سنٹر کی کھڑکیا ں اور دروازے توڑ کر فوڈ ملازمین پر ٹوٹ پڑے اورکھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ملازمین ریاض احمد اور محمد سلیم کو لہولہان کردیا اور کواڈینیٹر سمیت سب ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی اور اس دوران کئی کاشتکار آپس میں بھی گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے اور کئی کاشتکار زخمی ہو گئے فوڈ سنٹر 2گھٹنے تک میدان جنگ بنا رہا اس دوران صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کو کال کی تو اس نے اٹیٹنڈ نا کی اور معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت شہر میں ہوتے ہو ئے بھی فوڈ سنٹر میں داخل نا ہوئے اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس نے معاملہ کنٹرول کیا اور اے ایس آئی غلام عباس نے نفری کے ہمراہ صورتحال کو کنٹرول کیا پولیس کی موجودگی میں بھیکاششتکاروں نے فوڈ سنٹر کے آفیسران ،پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا کاشتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ فوڈ سنٹر میں ملازمین رشوت لے کر بیوپاریوں کو نواز رہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم روڈ پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے ۔راجن پور کے نامہ نگار اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹر کٹ آفیسر کو ارڈی نیشن را جن پو ر آفتا ب احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ عوا م کے مسا ئل حل کر نے کے لئے دن را ت کو شاں ہے با ر دا نہ کی فرا ہمی میر ٹ پر شر و ع کر دی گئی ہے کا شت کا رو ں کے مسا ئل کے حل کے لئے حکومت پنجا ب سنجید ہ اقدا م اٹھا ر ہی ہے کسی کو کو ئی بھی مسئلہ در پیش ہو ہمیں آکر بتا ئے انشا ء اللہ شکا یا یت کا ازالہ کیا جا ئیگا اس موقع پر ریا ض آصف ،ڈاکٹر شکیل احمد پتا فی ،حا جی عبد الر شید سا جد ،عبد ا لصبور ر حما نی و دیگر بھی مو جو د تھے کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی اجازت نہیں ہے تاکہ تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔قانون کی خلاف ورزی پر تھانہ فاضل پور میں دفعہ506/PPC اور 186/419کے تحت ایک آڑھتی مرید حسین ولد دوست محمدکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور قانون کی سختی ایسے ہی جاری رہے گی ۔میں روزانہ کی بنیاد پر خود باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لے رہاہوں اور ضلع بھر میں قائم 9سینٹرز کے متواتر دورے بھی کررہا ہوں۔۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے باردانہ کی تقسیم کا معائنہ کرنے کے حوالے سے محمد پور سینٹر کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایف سی،اے سی جام پور ،سینٹر انچارج،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افرادبھی موجود تھے۔ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر بہاولپورحسنین خالد سنپال نے مرکزی خریداری گندم ڈیرہ بکھاکادورہ کیا کاشتکاروں سے باردانہ کی فراہمی کے متعلق معلومات حاصل کیں فوڈ انسپکٹر نشاط بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدر کوبتایاکہ25 اپریل سے30 اپریل تک پانچ فیصد ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیاجارہاہے اب تک16500 بوریاں تقریبا181 افراد کو باردانہ مہیاکیاجاچکاہے انہوں نے کہاکہ30 اپریل سے تین فیصدکے حساب سے ساڑھے بارایکڑ زمین کے مالک کاشتکاروں کوباردانہ فراہم کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ فائلوں میں کوئی ردبدل نہیں کیاجائیگا۔احمد پور شرقیہ کے سٹی رپورٹر کے مطابق حکمہ خوراک کی جا نب سے کسانوں کو سرکاری با ر دانہ کی چلت کے بعد گندم کے نرخوں میں معمولی تیز ی دیکھنے میں آئی ہے۔ اورگند م کے فی من نرخ 1130 روپے سے بڑھ کر 1150 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔ زمیند اروں نے نرخوں میں اضافہ کو دیکھتے ہو ئے اوپن مارکیٹ میں گندم کی فروخت کم کر کے اسٹاک کر نا شروع کر دی ہے۔ تاکہ گندم کے بہتر نرخ حاصل کئے جاسکیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سر کاری سطح پر گند م کی خریداری شروع ہونے پر گندم کے نرخوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔منڈی یزمان کے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر یزمان راؤ شکیل احمد اچانک ٹیل والہ ،یزمان اور چک 51ڈی بی کے خریداری سنٹروں پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے وہا ں مو جود کسانوں عبد الرحمن، عبد الغفور ، شوکت علی ، بابر ،ذیشان،اشرف ،اجمل اور افتخار احمد وغیرہ سے بار دانہ چلت کے حوالے سے گفتگو کی راؤ شکیل احمد نے موقع پر مو جود انچارج خریداری سنٹروں کو ہدایت کی کہ وہ سنٹروں پر کسانوں کے لئے بہتر انتظا مات کو ہو صورت یقینی بنائیں۔ ٹھل حمزہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھل حمزہ کے کسان ذوالفقار علی خان ،محمد رمضان ،آفتاب احمد ،جلیل احمد ،عاشق علی،نجم الحق ،محمد احمد نے کمشنر بہاول پور ،ڈائر یکٹر انٹی کر پشن بہاول پور ،DCOرحیم یار خان کو تحریر ی درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور،ظہور حسین بھٹہ اور تحصیلد ارمحکمہ مال شاہد سپراکی اجاہ داری نے غریب کسانو ں کا بیڑا غرق کر دیا ہے پٹواریوں نے با ردانہ لسٹیں بوگس تیا رکیں اور با ردانہ لسٹو ں میں غریب کسانو ں کا نام تک نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ پٹواری نے مڈل مینو ں سے گٹھ جو ڑ کر کے مڈل مینو ں کے چہیتوں کے نام درج کئے گئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر بہاول پور ،ڈائر یکٹر اینٹی کر پشن بہاول ،DCOرحیم یار خان سے کار وائی کا مطالبہ کیا لیاقت پور کے نمائندہ پاکستان کے مطابق مرکز خرید گندم لیاقت پور کے کوارڈینیٹر محسن وڑائچ نے مبینہ طور پر باردانہ عام کاشتکاروں اور زمینداروں کو چلت کرنے کی بجائے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے کئی دنوں سے باردانے کے حصول کیلئے جمع کرائی گئی فائلیں غائب کر کے اپنے رشتہ داروں کو دینا شروع کر رکھا ہے اس اقرباء پروری پر بار دانے کے حصول کیلئے آئے ہوئے کاشتکاروں اور زمینداروں ایاز اکرام ، عبدالغفور ، محمد احمد ، غلام یسین وغیر ہ نے احتجاج کرتے ہوئے محسن وڑائچ کو فور ی طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔خانقاہ شریف سٹی رپورٹر کے مطابق خانقاہ شریف فوڈ سنٹر پر چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی شروع نہ ہونے پر کسانوں نے کم ریٹ ہر فروخت شروع کردی خانقاہ شریف میں تعینات فوڈ انسپکڑ نے بیوپاریوں سے بھاری رشوت لے کر ان کو باردانہ کی فراہمی شروع کردی جوکہ غریب کسان ان بیوپاریوں کے ہاتھوں لوٹنے لگے اس کرپٹ فوڈ انسپیکڑکے خلاف اہل علاقہ نے سخت کاروئی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -