وزیراعظم محمد نواز شریف آج مانسہرہ میں ہزارہ موٹر وے فیز ٹو منصوبہ کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم محمد نواز شریف آج مانسہرہ میں ہزارہ موٹر وے فیز ٹو منصوبہ کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) جمعرات کومانسہرہ میں ہزارہ موٹروے فیز II منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم منصوبہ کے افتتاح کے بعد ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی گراؤنڈ میں عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں دوروں کے دوران مقامی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مشاورتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہزارہ ڈویژن کا دورہ حقیقی تبدیلی کا باعث بنے گا، وزیراعظم ہزارہ کے دورہ کے دوران ہزارہ بالخصوص ضلع مانسہرہ میں میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے عوام جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے وزیراعظم نواز شریف سے محبت کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔