کاشف ڈیوڈ کا زرہیرا کرم ندیم سمیت 30افراد کے قتل کا اعتراف

کاشف ڈیوڈ کا زرہیرا کرم ندیم سمیت 30افراد کے قتل کا اعتراف

  

 کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتار ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرکاشف عرف ڈیوڈ نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے زوہیر اکرم ندیم اور بہاری قومی موومنٹ کے رہنماآفتاب ملک سمیت30سے زائدقتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے ۔پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق ایم کیوایم کے مرکز90کے قریب سے گرفتار ملزم کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش کے دوران1998 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی زوہیر اکرم ندیم کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا اعتراف کیاہے ۔ملزم کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش میں بہاری قومی موومنٹ کے رہنماآفتاب ملک سمیت 30سے زائد لوگوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے ۔اعترافی بیان کے مطابق ملزم 1995سے بدنام ٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کی ٹارگٹ ٹیم کا حصہ تھااور2005سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کہنے پراپنی کلنگ ٹیم چلارہا تھا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ نیٹ ورک کا حصہ اور متحدہ قیادت کے حکم پر وارداتیں کرتا رہا، دہشت گرد کلیم اور سعید بھرم کے ساتھ بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی ہیں۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -