بھارت سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات علاقائی امن کے لئے ضروری ہیں ، ملیحہ لودھی

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات علاقائی امن کے لئے ضروری ہیں ، ملیحہ ...

  

 میسا جوسٹس(آن لائن)اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے امریکا سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان نے چین امریکا سرد جنگ کم کرنے میں کردار ادا کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی کثیر الجہت ہو گئی ہے،خارجہ پالیسی میں علاقائی اور عالمی ایجنڈا ترجیحات کا عکاس ہے،معیشت کی بحالی ،دہشت گردی کا خاتمہ بھی قومی ترجیحات ہیں،اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اہم تعلقات ہیں۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا ہاورڈیونیورسٹی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات علاقائی امن کے لیے ضروری ہیں،علاقائی امن کے لیے افغانستان میں تنازعات کا خاتمہ ناگزیرہے،ترقی کے اہداف کے لیے علاقائی روابط کے منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں سے بہترین تعلقات ہیں،خطے میں امن کے لیے پاکستان کے امریکا سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -